چوہدری ارشد جٹ کے ڈیرے پر افطار ڈنر کا اہتمام

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدرسینٹرل پنجاب چوہدری ارشدجٹ کے ڈیرے پرافطارڈنرکااہتمام کیا گیا ۔ جس میں سیاسی ‘سماجی ‘کاروباری ‘وکلا حضرات اورپنجاب پولیس کے نوجوانوں سمیت جٹ برادری کی کثیر تعد ادنے شرکت کی ۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری پی پی پی سینٹرل پنجاب سیدحسن مرتضی شاہ ‘علامہ ناصرمدنی ‘ضلعی صدر محمد ا عجا ز چوہدری ‘سٹی جنرل سیکرٹری میاں اشفاق حسین’ انجینئررانامبشرعلی خاں ‘سٹی صدررانانعیم دستگیر ‘ انجینئرراناعدنان حسن خاں ‘ نجف ضیا وڑائچ ‘ ظفر اقبال ناگرہ ‘الیاس انصاری ‘کا شف نواز رندھا و ا ‘بشارت رندھاوا’صادق جٹ ‘عتیق قریشی ‘بابر بھٹو’ملک ذ و ا لفقار’سکینہ چوہدری ‘ناصرہ کفیل ‘شیخ طاہر’میاں بشارت’میڈم شازیہ ‘میڈم رخسانہ قمروسمیت د یگر جیالوں کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔پاکستان پیپلز پا رٹی کے نائب صدرسینٹرل پنجا ب چوہدری ارشدجٹ نے کہاہے کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ہمیں ملک کیلئے متحد ہونا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں