38

چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب

مظفر آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے بلامقابلہ وزیراعظم منتخب کرلیے گئے، انہیں52کے ایوان میں48 ووٹ ملے جو آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی تاریخ کا سب بڑا مینڈیٹ ہے۔چوہدری انوار الحق آزاد کشمیر کے 15 ویں وزیراعظم منتخب ہوئے ہیں۔انہوں نے وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اسمبلی سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑا ہے، انہیں پی ڈی ایم اور تحریک انصاف نے ووٹ دیا۔اس سے قبل آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کا ہنگامی اجلاس جمعرات کی رات ہوا جس میں کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے 15 منٹ دیے گئے۔کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے لیے جمعرات کی رات 12 بجکر 40 منٹ سے 12 بجکر 55 منٹ کا وقت دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں