فیصل آباد (پ ر) سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) سٹی کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری وقاص گجر’ چوہدری شہباز گجر’ چوہدری عباس گجر اور چوہدری اعجاز گجر کے والد محترم اور چوہدری ارشد گجر کے چچا جان چوہدری تاج دین گجر (مرحوم) کی دوسری برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی’ برسی کی سادہ تقریب سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) سٹی کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری وقاص گجر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی جس میں علاقہ کی معزز شخصیات اور عزیز رشتہ داروں نے شرکت کی’ برسی کے موقع مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور خصوصی دعائیں مانگی گئیں’ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ برسی کے موقع پر مرحوم تاج دین گجر کے ایصال ثواب کیلئے مکہ مکرمہ اور بغداد شریف میں بھی خصوصی دعائیں کی گئیں
38