28

چوہدری خاندان کا الیکشن میں آپس میں مقابلہ

لاہور (بیوروچیف)چوہدری برادران میں تقسیم کے بعد2023میں متوقع عام انتخابات میں خاندان کے افراد ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین، وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، شافع حسین اور سابق وزیراعلی چوہدری پرویز الہی، مونس الہی، چوہدری وجاہت کے بیٹے حسین الہی متوقع طور پر ایک دوسرے کے مدمقابل ہونگے۔چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری شافع حسین، چوہدری سالک پی ڈی ایم جبکہ پرویز الہی، مونس الہی، حسین الہی تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے انتخابات میں حصہ لیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں