چوہدری ریاست علی آزاد کی صاحبزادی انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بانی روزنامہ غریب فیصل آباد چوہدری ریاست علی آزاد مرحوم کی چھوٹی صاحبزادی اور روزنامہ غریب کے چیف ایڈیٹر کنور تنویر شوکت کی پھو پھو یاسمین ریاست گزشتہ رات مختصر علالت کے بعد راولپنڈی میں انتقال کر گئیں، (انا للہ وانا الیہ راجعون)۔ مرحومہ کا جسد خاکی گزشتہ رات راولپنڈی سے فیصل آباد لایا گیا اور نماز جنازہ آج 7ستمبر 2025ء بروز اتوار بعد از نماز عصر مدینہ ٹائون والے قبرستان میں ادا کی جائے گی۔ ”ڈیلی بزنس رپورٹ ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک نے سوگواران سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت وبلندی درجات کیلئے دعا کی ہے۔ ان کے صاحبزادے نبیل اختر کا موبائل نمبر 0345-7760323 ہے اور ان کی رہائش گاہ مکان نمبر 86سٹریٹ 19ایکس بلاک مدینہ ٹائون فیصل آباد میں واقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں