چوہدری شیر علی کی سیاسی و عوامی خدمات قابل تحسین ہیں،راجہ ریاض احمد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد،بیرسٹر راجہ دانیال،سابق ایم این اے خرم شہزاد،سابق چیئرمین سید بلال شاہ نے کشمیر ہائوس پہنچ کر بابائے سیاست چوہدری شیر علی کی عیادت کی اور انہیں پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔اس موقع پرلیگی رہنما خواجہ رضوان احمد بھی موجود تھے’سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض احمد نے سابق ممبر قومی اسمبلی و میئر فیصل آباد چوہدری شیر علی کی خیریت دریافت کرنے کیساتھ ساتھ ان کی عوامی و سیاسی خدمات کو سراہا،انہوں نے کہا کہ میئر فیصل آباد کی حیثیت سے شہریوں کو جدید سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی گئی جبکہ ملک میںجمہوری اقدار کے فروغ کیلئے بھی بابائے سیاست چوہدری شیر علی نے گرانقدر خدمات سرانجام دیں۔بلا شبہ بابائے سیاست چوہدری شیر علی کی عوامی و سیاسی خدمات قابل تحسین ہیں’انشاء اللہ وہ جلد صحت یاب ہوکر ملک و قوم کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں