فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف گزشتہ روز سابق میئر فیصل آباد اور ملک کی معروف بزرگ سیاسی شخصیت چوہدری شیر علی کی رہائش گاہ پر گئے اور ان کی خیریت دریافت کی۔ نیز ان کی جلد صحت یابی کی بھی دعا کی۔ اس موقع پر دونوں سیاسی شخصیات کے مابین مختلف امور پر بھی بات چیت ہوئی۔ رانا زاہد توصیف نے کہا کہ آپ کی نہ صرف سیاسی خدمات بلکہ بطور ایم این اے اور میئر، ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد کی تعمیر و ترقی، اور عوامی بہتری کے لیے گرانقدر و مثالی خدمات کو کسی صورت فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ میں رب کریم جل جلالہ سے دعا گو ہوں کہ وہ اپنے پیارے محبوب کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صدقے اور طفیل آپ کو شفائے کلی عطا فرمائے اور جلد صحت یابی سے نوازے۔
9