چوہدری شیر علی کی میاں زاہد سرفراز کی عیادت،صحت یابی کیلئے دعا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بابائے سیاست چوہدری شیر علی کی سابق وزیر داخلہ میاں زاہد سرفراز کی عیادت’ صحت یابی کیلئے دعا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما بابائے سیاست چوہدری شیر علی گزشتہ روز اپنے دیرینہ سیاسی دوست سابق وزیرداخلہ میاں زاہد سرفراز کی عیادت کیلئے ان کے گھر پہنچ گئے۔ چوہدری شیر علی نے میاں زاہد سرفراز کو پھولوں کے گل دستے پیش کئے اور ان کی تیمارداری کرتے ہوئے دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ آپ کو جلد صحت یابی اور لمبی زندگی دے، اس دوران دونوں رہنمائوں کے درمیان ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ کافی دیر بیٹھ کر پرانی یادوں کو تازہ کرتے رہے۔ یاد رہے کہ میاں زاہد سرفراز اور چوہدری شیر علی دیرینہ سیاسی دوست ہیں۔ دونوں نے تقریباً ایک ساتھ ہی سیاسی سفر کا آغاز کیا، دونوں ہمیشہ ایک دوسرے کے دکھ سکھ میں شریک ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں