چوہدری شیر علی کے برادر نسبتی میاں شاہد شفیع انتقال کرگئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما’ سابق میئر وممبر قومی اسمبلی بابائے سیاست چوہدری شیر علی کے برادر نسبتی’ سابق میئر چوہدری عامر شیر علی’ سابق وزیر مملکت پانی وبجلی چوہدری عابد شیر علی کے ماموں جان میاں شاہد شفیع رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (انا ﷲ وانا الیہ راجعون)۔ مرحوم نہایت شفیق’ محب وطن اور درد دل رکھنے والے انسان تھے۔ وہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ وسابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف’ وزیراعظم پاکستان میاں شہباز شریف کے کزن اور وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے چچا تھے۔ میاں شاہد شفیع فیملی کے ہمراہ مری میں قیام پذیر تھے۔ ان کا جسدخاکی لاہور منتقل کر دیا گیا۔ نمازجنازہ آج 3اگست بروز اتوار بعدازنماز عصر اتفاق مسجد لاہور میں ادا کی جائے گی۔ ڈیلی بزنس رپورٹ کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک ودیگر سٹاف نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ خداوند کریم مرحوم کو اپنے حبیبۖ کے صدقے جنت الفردوس میں بلند مقام اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے، (آمین)۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں