چوہدری عابد شیر علی کو سینیٹ کا ٹکٹ ملنے پر مبارکباد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے سابق رکن پنجا ب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر اور اپٹپماکے سابق ریجنل چیئر مین چوہد ری حبیب احمد گجر نے سابق وزیر مملکت چوہدری عابد شیر علی کوسینیٹ کاٹکٹ ملنے پر مبارکباد پیش کی ہے میاں نواز شریف نے ان کی کارکردگی اورپارٹی سے وفاداری کا اعتراف کیا ہے وہ منتخب ہونے کے بعد سینیٹ میں ملک اورقوم کے لئے بہتر کرداراداکریں گے-ان کاکہناتھا کہ چوہدری شیرعلی خاندان کی مسلم لیگ ن کو مضبوط بنانے اورکارکنوں کومنظم کرنے جبکہ شہر کی تعمیروترقی میں بھی اہم کردارہا ہے جسے نظر اندازنہیں کیا جاسکتا-چوہدری عابد شیر علی نے 3باررکن قومی اسمبلی منتخب ہوکراپنے حلقہ کی تعمیروترقی اورعوام کوبنیادی سہولتوں کی فراہمی میں بھرپورکرداراداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں