4

چوہدری عابد شیر علی کی ن لیگ کیلئے قربانیاں بے مثال ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی چوہدری عابد شیر علی کو بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد، نیک تمنائو ں کا اظہار۔ تفصیلات کے مطابق بلامقابلہ سینیٹر منتخب ہونے پر چوہدری عابد شیر علی کو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا، وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف نے بھی چوہدری عابد شیر علی کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور کہا کہ چوہدری عابد شیر علی کا بلا مقا بلہ سینیٹر منتخب ہونا قابل تحسین ہے۔ ان کی کامیابی میاں نواز شریف کی پالیسیوں کا مظہر ہے۔ چوہدری عابد شیر علی کی مسلم لیگ (ن) کیلئے قربانیاں بے مثال ہیں۔ انہوں نے ہمیشہ پارٹی کا ساتھ دیا، چوہدری عابد شیر علی بطور سینیٹر اپنے قائد میاں نواز شریف کی قیادت میں ملک کی تعمیر وترقی کیلئے اہم کردار ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں