فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد کے معروف عالم دین ، شیخ الحدیث قبلہ مولانا محمد طیب معاذ رحمہ اللہ کے خاندان کے لئے گزشتہ روز بڑی مسرت کا دن تھا کہ حضرت مرحوم کے دو پوتوں اور ایک پوتی کا حفظ قرآن مکمل ہوا۔ حفظ قرآن مکمل کرنیوالے تینوں بچے مرکزی جمعیت اہل حدیث فیصل آباد کے نائب ناظم ، گجر یوتھ فورم فیصل آباد کے سینئر نائب صدر چوھدری عبدالماجد معاذ کے بچے ھیں ۔ چوھدری عبدالماجد معاذ کے تینوں بچوں سید معاذ ، عزیر معاذ اور عزیزہ بیٹی عدن معاذ کے آخری سبق سنانے کے موقع پر یہاں جامع مسجد مبارک اھل حدیث ، محمد پورہ فیصل آباد میں ایک پروقار تقریب منعقد ھوئی ۔ جس میں خاندان کے افراد اور احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور عبدالماجد معاذ کو ھدیہ تبریک پیش کیا ۔ اس تقریب میں بزرگ عالم دین مولانا عبدالرحمن سلفی حفظہ اللہ ، مولانا حافظ عبدالوھاب ، مولانا محمد انور مدنی ، چوھدری عبدالغفار شاھد ، مولانا قاری خالد سیف اللہ ، قاری عبدالمنان ، قاری عمر فاروق ، قاری محمد یوسف ، CC ناظم سلطان محمود بٹ ،طلعت محمود بٹ ، معروف مسلم لیگی رھنما آغا مسرت خان ، ملک محمد عبداللہ ، محمد ناصر جان ، چوھدری عبدالحفیظ گجر ، قاری ساجد محمود ودیگران نے شرکت کی ۔ خوشی کے اس مبارک و مسعود موقع پر مرکزی جمعیت اہل حدیث فیصل آباد کے چیف آرگنائزر علامہ عبدالصمد معاذ نے مختصر خطاب فرماتے ھوئے حفظ قرآن اور حافظ قرآن کی نسبت سے بیان کیا ۔ انہوں نے حافظ قرآن اور ان کے والدین کو اللہ تعالی کی طرف سے ملنے والے انعامات کا ذکر کرتے ھوئے چوھدری عبدالماجد معاذ کو مبارکباد پیش کی ۔ تقریب کے آخر میں علامہ عبدالصمد معاذ نے خصوصی دعا کرتے ھوئے حفظ کرنے والوں بچوں کے لئے علم و عمل میں اضافہ اور بچوں کو حفظ قرآن سنبھالنے اور اس پہ عمل پیرا ھونے کی دعا کی ۔ آمین۔
2