فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق صوبائی وزیر مواصلات چوہدری ظہیرالدین خاں کے بھتیجے ‘ سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری علی اختر خاں کے صاحبزادے اور سیاسی و سماجی رہنما چوہدری تیمور علی خاں کے چھوٹے بھائی چوہدری سلطان علی خاں کی دعوت ولیمہ کی تقریب سرکل مارکی بائی ڈینسٹی میں ہوئی’ دعوت ولیمہ میں صوبائی وزیر قانون رانا محمد اقبال’ نیوز ایڈیٹر ڈیلی بزنس رپورٹ ریاض ملک’ سینیٹر طلال بدر چوہدری’ سابق ایم این ایز چوہدری عاصم نذیر’ چوہدری رضا نصراللہ گھمن’ چوہدری فیض اللہ کموکا’ حاجی محمد اکرم انصاری’ شیخ خرم شہزاد’رانا فاروق احمد خاں’ ایم این ایز چوہدری بلال بدر چوہدری’ بیرسٹر راجہ دانیال احمد’ ایم پی ایز میاں طاہر جمیل’ چوہدری لطیف نذر’ چوہدری ظفراقبال ناگرہ’ چوہدری اسد محمود’ سابق ایم پی ایز رانا علی عباس خاں’ رانا شعیب ادریس’ ملک قمرالزمان اعوان’ خواجہ محمد اسلام’ شکیل شاہد’ چوہدری شاہد نذیر’ سید ناصر شاہ’ رانا آفتاب احمد خاں’شہباز امیر اعوان’ مرکزی رہنما مسلم لیگ (ق) رانا محمد عظیم خاں’ چوہدری یٰسین لطیف چھینہ’ چوہدری اعظم مجید گجر’ رانا شاہد منیرایڈووکیٹ’ چوہدری علی اختر ‘ ملک امداد اعوان’ میاں جاوید اقبال’ رانا اشفاق چاچو’ حمد اسلام خواجہ’ چوہدری ندیم آفتاب سندھو’ شیخ زاہد’ چوہدری بلال ڈوگر’ رانا احتشام’ رانا اسرار احمد خاں’ سردار دلدار چیمہ کے علاوہ کثیر تعداد میں سینئر ڈاکٹرز’ سیاسی و سماجی ‘کاروباری و مذہبی شخصیات’ عزیز رشتہ دار ‘قانون دان’ سرکاری افسران’ میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کر کے تقریب کو چارچاند لگا دیئے’ مہمانوں نے نئے جوڑے کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شادی کے اس بندھن کو دونوں خاندانوں کے درمیان عظیم محبت کا باعث بنائے اور انکے اس نئے سفر کو راحتوں ،چاہتوں ،خوشیوں،برکتوں اور رحمتوں سے بھر دے’اس موقع پر میزبان سابق صوبائی وزیر مواصلات چوہدری ظہیرالدین خاں ‘ سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری علی اختر خاں اور چوہدری چوہدری تیمور علی خاں نے آنے والی تمام شخصیات کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آپ سب نے ہماری تقریب میں شرکت کر کے ہماری خوشیوں کو چارچاند لگا دیئے ہیں جس کیلئے ہم آپ سب کے مشکور ہیں’ ہماری دعا ہے کہ آپ سب کو بھی ایسی خوشیاں نصیب ہوں’ آخر میں تمام مہمانوں کی بہترین کھانوں سے تواضع کی گئی۔



