چوہدری فیض اللہ کموکا کی والدہ مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)سابق ایم این اے چوہدری فیض اللہ کموکا ،سیف اللہ کموکا ،سمیع اللہ کموکا ،کلیم اللہ کموکا ،علی حسن کموکا کی مرحومہ والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائیہ تقریب ان کے ڈیرے پر منعقد ہوئی’ تقریب میں ایم این ایز رائے حسن نواز،صاحبزادہ حامد رضا،رانا عاطف’علی سرفراز’رائے حیدر کھرل،ڈاکٹر نثار جٹ’ ایم پی ایزرائے مرتضی’اسد محمود خان’شیخ شاہد جاوید’حسن نیازی’ رانا عبد الرزاق’ سابق ایم این اے چوہدری اعجاز ورک’رانا عبد الحسیب ٹیپو’سابق ایم پی اے عادل گجر، چوہدری ظفر کموکا’ چوہدری پرویز اقبال کموکا ‘چوہدری ولید ڈوگر’ چوہدری خالد حیات کموکا’ اظہر وسیم ورک کے علاوہ مذہبی’ سیاسی کے علاوہ معززین علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ تقریب میں مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی’ شرکاء تقریب مرحومہ کے صاحبزادوں چوہدری فیض اللہ کموکا ،سیف اللہ کموکا ،سمیع اللہ کموکا ،کلیم اللہ کموکا ،علی حسن کموکا سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ مغفورہ کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں