چوہدری محمد ایوب چیمہ کی طرف سے عید ملن پارٹی

گوجرہ(نامہ نگار)عید کی خوشیوں میں غریبوں کو شامل کر نا اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کر ناہے۔جو لوگ مخلوق خداکی خدمت کر تے ہیں اللہ تعالی ان کو بے حساب نعمتوں سے نوازتا ہے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑا ئچ نے معروف سماجی شخصیت چوہدری محمد ایوب چیمہ کی طرف سے دائود سٹی چک نمبر303ج ب کٹھورمیں دی گئی پرتکلف عید ملن پارٹی سے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔چوہدری محمد عمران چیمہ کی نگرانی میں عید ملن پارٹی میں کاروبا ر ی شخصیت چوہدری آفتاب احمد باٹھ، چیئرمین واپڈا یو نین مظہر صدیق کاہلوں ، چوہدری محمودچیمہ سمیت علاقہ بھر سے اہم شخصیات نے بھی شر کت کی۔چوہدری خالد جاوید وڑائچ نے کہا کہ چوہدری ایوب چیمہ نے بلا تفریق افطارپارٹی کا انعقاد کر کے اللہ رب العزت کی بے شمار برکتوں اور نعمتوں کوسمیٹاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں