چچا کو آگ لگا کر قتل کرنیوالے قانون کی گرفت میں آ گئے

گوجرہ(نامہ نگار)آگ لگا کرچچاکو قتل کر نے کے الزام میں بھتیجی سمیت چارافرادمقدمہ کی زد میں آگئے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دیئے ۔چک نمبر369ج ب جودھا نگر کے شفاقت علی نے تھانہ صدر گوجرہ میں مقدمہ درج کراتے ہو ئے موقف اختیار کیاہے کہ اس کی بھتیجی شمائلہ دختر لیاقت نے اپنے تین نامعلوم ساتھیوں کے ساتھ ملکر اس کے بھائی محمد اعجاز کو آگ لگا کر قتل کر دیا اورملزمان موقع سے فرارہو گئے ۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں