چچا کے گھر آئی لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی

گوجرہ (نامہ نگار)چچا کے گھر آئی لڑکی نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کر لی۔معلوم ہوا ہے کہ محلہ حبیب سٹی گوجرہ کے ناصر مسیج کی بیٹی مسکا ن بی بی اپنے چچا عرفان صدیق کے گھر چک نمبر 306 ج ب گئی ہوئی تھی جس نے اپنے چچا کے کمرے میں ڈوپٹہ کاپھندا بناکر گلے میں ڈال لیااورچھت کے گارڈر سے جھول گئی جس کے نتیجہ میں اسکی موت ہوگئی اطلاع ملنے پر تھانہ صدر پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش تحویل میں لے کر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کردی اور ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی ہے اور مختلف پہلوؤں پر تفتیش کا آعاز کردیا ہے تاہم خودکشی کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں