41

چکن کی مقررہ قیمتوں سے زائد وصولی پر8دکاندار گرفتار

سرگودہا (بیورو چیف) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد وسیم کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز نے مرغی کے گوشت کی مقررہ نرخوں سے زائد وصولی پر کریک ڈائون کرتے ہوئے 8 دکانداروں کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزمان کو موقع پر ہی پولیس کے حوالے کر دیا گیا تاکہ ان کے خلاف قانونی کاررو ا ئی عمل میں لائی جا سکے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھلوال مدثر ممتاز نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے پْرعزم ہے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ناجائز منافع خوری اور سرکاری نرخنامے کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ مرغی کے گوشت سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائیگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں