ساہیانوالہ(نامہ نگار)چک جھمرہ اور گردونواح میں دھول اڑاتے ہوئے مٹی کے ڈمپر مختلف بیماریوں کا سبب بننے لگے فضا میں اڑتی ہوئی دھول مٹی سے شہری سانس اور گلے کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے جبکہ تحصیل انتظامیہ اس بااثر مافیا کے سامنے بے بس نظر آرہی ہے تفصیلات کے مطابق تحصیل چک کے دیہی علاقوں میں مٹی اٹھانے والے ڈمپرز نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں سمیت مختلف دیہی علاقوں کی گزر گاہوں پے عوام کا گزرنا محال کر رکھا ہے مٹی سے اوور لوڈ ان ڈمپرز پر ترپال تک ڈالی جاتی جس سے یہ مٹی جھمرہ کی چھوٹی بڑی سڑکوں پر گرتی رہتی ہے جو بعد ازاں دھول کی شکل اختیار کرکے فضائی آلودگی سبب بننے کے ساتھ ان سڑکوں پر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے لیے اذیت کا سبب بنتی ہے علاقہ مکینوں نے نے ڈیلی بزنس رپورٹ سے بات کرتے ہوئے انتظامیہ سے درخواست کی ہے کہ مٹی اٹھانے والے ان ڈمپرز مالکان کو پابند کیا جائے کہ وہ اوور کوڈنگ سے اجتناب کریں اور ڈمپر پر مٹی لوڈ کرنے کے بعد قانون کے مطابق اس مٹی کو ترپال سے ڈھانپ کر سفر کریں تاکہ سڑکوں پر گرنے والی مٹی سے فضائی آلودگی پیدا نہ ہوسکے۔
