ساہیانوالہ(نامہ نگار)چک جھمرہ سے پاکستان پیپلز پارٹی کا پینل کلیر ہوگیا ہے این اے 95 میں سردار عثمان نواز باجوہ،پی پی 98 میں پاکستان پیپلز پارٹی کی آکسیجن سے مشہور ہونے والی شخصیت رانا فراز انیس نمبردار اور پی پی99میں چوہدری نبی احمد جٹ کو پارٹی جانب سے ٹکٹ جاری ہونگے 8 فروری کو پنجاب کے عوام پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کی قربانیوں کو ووٹ کی صورت میں خراج تحسین پیش کریں گئے ان خیالات کا پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کی 96ویں سالگرہ کے موقع سنٹرل پنجاب کے صدر رانا فاروق سعید نے کیا رانا فاروق سعید کے ہمراہ ضلع فیصل آباد کے پاکستان پیپلز پارٹی کے تمام متوقع امیدوار بھی موجود تھے یہاں پر پی پی پی کے سب رہنماں نے مل کر شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 96 ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا جبکہ اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کی فیصل آباد آمد کے حوالے سے گفت و شنید بھی ہوتی رہی۔
