ساہیانوالہ (نامہ نگار) تحصیل چک جھمرہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ماڈل ویلج کا منصوبہ کھٹائی میں پڑنے لگا تاحال ایک بھی گائوں ماڈل ویلج کے جاری کردہ پیٹرن پر پورا نہ اتر سکا کروڑوں روپے کے جاری کردہ فنڈز ضائع ہونے کے خدشات تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب کے منصوبہ”اب چمکیں گائوں” کے تحت تحصیل چک جھمرہ کی ہر یونین کونسل میں ایک گائوں کو مثالی گائوںکا درجہ دے کر وہاں صفائی ستھرائی کا کام کروانے کے ساتھ ساتھ گائوںمیں پارک و دیگر بنیادی سہولیات فراہم کی جانا تھی مگر تحصیل بھر مختص ہونے والے 14 مثالی دیہاتوں میں سے کوئی بھی گائوںتاحال مثالی دیہات کی کیٹگری پر پورا نہیں اترا دوسری جانب لوکل گورنمنٹ کی جانب سے ان دیہاتوں میں عملی کام کرنے کی بجائے خانہ پوری کے لیے سائن بورڈز لگا کر افسران بالا کو سب اچھا کی رپورٹ پیش کردی گئی ہے کسی بھی مثالی گائوںمیں پارک نہیں بنوایا گیا متعدد دیہاتوں کی ویلج کونسل بھی صرف کاغذی کاروائی تک محدود ہے اسی طرح سمری بورڈز پر لکھی گئی معلومات بھی نامکمل ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن(ر)ندیم ناصر یا ان کی ٹیم میں سے کسی نے بھی تحصیل بھر کے کسی بھی مثالی گائوںکا دورہ نہیں کیا ان حالات میں مثالی دیہاتوں کا پروگرام مکمل طور پر فلاپ دکھائی دے رہا دوسری جانب تحصیل چک جھمرہ کے علاہ ضلع بھر کی تمام تحصیلیں آوٹ سورس ہوچکی ہے آوٹ سورس ہونے والی تمام تحصیلوں میں باقاعدہ صفائی ستھرائی کا کام شروع ہونے جارہا ہے جبکہ تحصیل چک جھمرہ کی انتظامیہ کی عدم توجہی کا یہ عالم ہے کہ ضلع بھر کی یہ واحد تحصیل جو اس پروجیکٹ سے نکال دی گئی ہے۔
4