5

چک جھمرہ میں ڈاکوراج برقرار’عوام عدم تحفظ کا شکار

ساہیانوالہ(نامہ نگار) چک جھمرہ میں ڈاکو راج برقرار ڈاکو ناکہ لگا کر رات بھر گاڑیوں کو لوٹتے رہے، پولیس تھانہ چک جھمرہ کسی بھی ڈکیت گینگ کو پکڑنے میں ناکام، عوام عدم تحفظ کا شکار۔ واقع کے مطابق گزشتہ روز صداقت ملز بائی پاس پر امرود کے باغ کے پاس 4نامعلوم مسلح افراد ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتے رہے، ڈاکوئوں کا شکار ہونے والوں میں چک جھمرہ شہر کے رہائشی افتخار ولد ذوالفقار اپنے مزدا نمبری ای اے 8659پر جھمرہ کی جانب آرہا تھا کہ مسلح افراد نے اس کو روک کر اس سے موبائل فون اور 3500روپے نقدی چھین کر اس کو امرود کے باغ میں لے جاکر باندھ دیا۔ اسی اثنا میں ندیم ولد افتخار ڈمپر نمبری ای اے 5926پر وہاں پہنچا تو اس ڈاکوئوں گروہ نے اس کو بھی روک کر موبائل فون اور نقدی 12000روپے چھین لیے جبکہ ایک راہگیر اسلم ولد علی سے موبائل فون اور نقدی 23500روپے چھین لیے۔ متاثرہ شہریوں کے مطابق ڈاکو ایک گھنٹے تک ناکہ لگا کر شہریوں کو لوٹتے رہے اور بعد ازاں پیدل ہی فرار ہوگئے لوٹنے والے شہری تھانہ چک جھمرہ میں پہنچے جس پر پولیس نے نامعلوم ڈکیتوں کے خلاف ایف آئی آر درج کردی۔ دوسری جانب عوام نے سی پی او فیصل آباد سے التماس کی ہے کہ چک جھمرہ میں متحرک ڈکیت گروپوں پر قابو پایا جائے تاکہ عوام کو تحفظ فراہم ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں