چک466کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں چوری کی ورادات

سمندری(بیورو چیف)تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ چک 466کے گورنمنٹ پرائمری سکول میں چوری کی واردات، چور اسکول کے تالے توڑ کر 9عدد پنکھے، ایمرجنسی لائٹس اور وائرنگ کا سامان لے اڑیاسکول انتظامیہ کے مطابق چور سکول کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور 70ہزار مالیت کا پنکھوں سمیت دیگر سامان چوری کرکے فرار ہو گئے پولیس نے موقعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کردیا ہے پولیس کے مطابق ملزمان جلد گرفتار کر لیئے جائیں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں