66

چھت کاخستہ حال پردہ گرنے سے خاتون جاں بحق

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ہلال روڈ پر نیو گارڈن ٹائون میں مکان کی چھت کا خستہ حال پردہ (دیوار) گرنے سے ملبے تلے دب کر ایک خاتون جاں بحق’ 9سالہ لڑکے سمیت 3افراد بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثاء کے حوالے کر کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ہلال روڈ پر واقع نیو گارڈن ٹائون میں مکان کی چھت کا خستہ حال پردہ گلی میں کھڑے افراد پر گرنے سے ملبے تلے دب کر 40سالہ سائرہ بی بی زوجہ بابر علی’ 80سالہ مقبولاں بی بی زوجہ منیر احمد’ 46سالہ رفیع ولد شفیع اور 9سالہ اسماعیل ولد آصف بری طرح زخمی ہو گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو سر میں شدید چوٹ لگنے سے 40سالہ سائرہ بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار چکی تھی، تاہم ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر کے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں