چھت گرنے سے 3افراد زخمی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) جھنگ روڈ لکڑمنڈی چوک کے قریب زیرتعمیر گھر کی چھت گرنے سے ملبے تلے دب کر 3محنت کش بری طرح زخمی ہو گئے، ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال پہنچا دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ جھنگ روڈ پر واقع لکڑمنڈی چوک کے قریب محنت کش گھر کی تعمیر کر رہے تھے کہ اچانک خستہ حال چھت زمین بوس ہو گئی تو 27سالہ گلزار احمد’ 46سالہ ارشد اور 54سالہ محمد شکیل ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں