چھوٹی دکانوں پر واسا کے واٹر ٹیکس کو مسترد کرتے ہیں،احسان الحق ،آفتاب بٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں انجمن تاجران ریلوے روڈ کی سٹینڈنگ کمیٹی ریلوے روڈ ٹریڈرز اور ہول سیل کلاتھ کی سٹینڈنگ کمیٹی کا اجلاس جس میں صدر ہول سیل کلاتھ شیخ فیصل صدر انجمن تاجران ریلوے روڈ احسان الحق، وائس چیئرمین قمر حیات ،جنر ل سیکر ٹری آفتاب احمد بٹ ،ایگزیکٹو ممبران سید یاسر، رانا محمد اسلم ،محمدآصف باری ،شیخ قیصر سیٹھی،محمد حفیظ الرحمن ،دانش خرم ،شیخ عمر ،خرم شہزاد شہزاد احمد ،صدر افغان چوک عبد الرحمٰن مانی، محمد اعظم عوامی لیڈر چیئرمین کچہری بازار شہباز گل بٹ میٹنگ میں شریک واسا کے بلوں اور لال پمپ جو ایک چھوٹی سی دوکان میں لگایا جس کا بل پراپرٹی ٹیکس انکم ٹیکس اور بے شمار ٹیکسز ایک چھوٹا دوکاندار دے رہا ہے۔ پانی پر ٹیکس کمرشل استعمال کرنے والوں پر لاگو ہونا چاہیے چھوٹا دوکاندار جس نے ایک چھوٹا سا واش روم بنایا ہے بمشکل ایک بالٹی پانی استعمال نہیں کرتا اس کو لال پمپ جو اس نے خود خرید کیا اس پر پندارہ سو روپے ماہانہ ٹیکس لگانا ظلم ہے اس پر چیمبر آف کامرس نے یقین دہانی کروائی گئی واسا کے ڈرایکٹران کو بلا کر اس مسلہ کا حل نکالتے ہیں ۔ ہم حکومت پنجاب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ چھوٹے دوکانداروں کو اس ٹیکس سے مستثنی قرار دے کر لاکھوں تاجروں کی دعائیں لیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں