چھوٹی ڈی گراؤنڈ سڑک کی ناقص تعمیر،ڈویژنل کمشنر کا بڑا ایکشن

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) میونسپل کارپور یشن کے چہیتے ٹھیکیدار کی پھرتیاں’ ناقص میٹریل سے تعمیر کی جانیوالی چھوٹی ڈی گرائونڈ کی سڑک دوبار ہ تعمیر کرنے کی بجائے پیچ ورک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق پیپلزکالونی نمبر1 چھوٹی ڈی گرائونڈ میں نئی تعمیر ہونے والی منج روڈ میں ناقص ترین میٹریل استعمال کیا گیا جس کے باعث تعمیر کے چند روز بعد ہی سڑک جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی جس کی ”ڈیلی بزنس رپورٹ’ نے نشاند ہی کی جس کا ڈویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور نے بر ہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے سی او میونسپل کارپوریشن فیصل آباد سے رپورٹ طلب کی اور سڑک کی درست تعمیر کا حکم دے دیا مگر ٹھیکیدار نے پہلے تو میونسپل کارپوریشن کے انجینئر سے مل کر سڑک کے صاف ستھرے حصے کی تصاویر بنا کر کمشنر کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی۔ تاہم ڈویژنل کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے ٹھیکیدار اصغر علی بٹ اور میونسپل کارپوریشن کے متعلقہ افسران کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ڈی سی آفس’ ڈپٹی ڈائریکٹر انسپکشن ایف ڈی اے’ میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر پر مشتمل 3 رکنی کمیٹی تشکیل دیکر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ اس حوالے سے کمشنر کی جانب سے جاری ہونیوالے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کمیٹی فوری طور پر تعمیر ہونے والی سڑک کا وزٹ کر کے مکمل انکوائری رپورٹ پیش کرے جس میں تصاویر اور میٹریل کے لیب ٹیسٹ کی تیاریوں بھی موجود ہونی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں