چھوٹے سے ملک نے عالمی طاقت کو جنگ میں گھسیٹ لیا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)9ملین آبادی والے چھوٹے سے ملک نے 330ملین سے زائد آبادی والی عالمی طاقت کو جنگ میں گھسیٹ لیا، مبصرین نے اعتراف کیا ہے کہ یہ جنگ اسرائیل کی جنگ ہے،نیتن یاہو نے ایران میں حکومتی تبدیلی کے نام پر ٹرمپ کو ایران کی جنگ کیلئے آمادہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیل اور امریکہ کی مشترکہ جنگ کے پھیلنے کے مضر اثرات اور امریکہ کے بعض سیاستدانوں اور دیگر حلقوں کی جانب سے تنقید کے باعث ٹرمپ انتظامیہ کے بعض عہدیداران نے یہ اعتراف کرلیا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے امریکی صدر ٹرمپ کو ایران پر حملہ کرنے پر قائل کیا۔ یہ بات امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی اپنی گزشتہ بریفنگ کے دوران بالواسطہ انداز اور نرم لہجے میں کہی۔ اسرائیلی وزیراعظ نے گزشتہ چند ماہ میں وائٹ ہائوس کے سات دورے کرکے صدر ٹرمپ سے ملاقاتیں اور مذاکرات کئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں