چھوٹے کاروبار معیشت کی ترقی میں اہم حیثیت رکھتے ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وائس چیئرمین مرکزی تنظیم تاجران پاکستان،وائس چیئرمین انجمن تاجران سٹی رجسٹرڈ فیصل آبادملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبارملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، حکومت اس طرز پر معاونت کرے کہ ایس ایم ایز برآمدی صنعت کے طورپر ترقی کر سکیں، بہت سے ممالک کی ایس ایم ایز کی برآمد ات ہماری مجموعی برآمدات سے زیادہ ہیں ۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی صنعتوں کو گلوبل سپلائی چین کا حصہ بنانے کیلئے غیر معمولی اقداما ت اٹھانا ہوں گے ، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں کی ترقی کیلئے ملکر کام کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں