چھٹیاں ختم’سکولز کھل گئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آبادسمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد سکولوں میں آج سے تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہو گیا۔محکمہ تعلیم نے حالیہ سردی کی لہر کے پیش نظر چھٹیوں کے بعد سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردئیے ، پنجاب بھر کے نجی و سرکاری سکولوں کی نئی ٹائمنگ جاری کر دی گئی ۔محکمہ تعلیم کے مطابق پیر سے سکولوں کے اوقات کار 9سے دوپہر 2بجے تک ہوں گے جبکہ جمعہ کے روز سکول صبح 9سے دوپہر 12بجے تک کھلیں گے۔سردی کی لہر کو دیکھتے ہوئے خصوصی بچوں کے تعلیمی اداروں میں یونیفارم میں نرمی کی اجازت دی ہے جو کہ 13جنوری سے 15فروری تک رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں