چھٹی سعودی ڈاکار ریلی 17جنوری تک جاری رہیگی

ریاض(سپورٹس نیوز) سعودی وزارت سپورٹس کی زیر نگرانی چھٹی سعودی ڈاکار ریلی کا آغاز آج جمعہ سے ہوگا جو17جنوری تک جاری رہے گی’ریلی کے انتظامات سعودی آٹوموبائل اینڈ موٹرسائیکل فیڈریشن کی جانب سے وزارت کھیل کی زیرنگرانی کیے گئے ہیں۔وزیر کھیل و سعودی اولمپک و پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کہا کہ مملکت کی میزبانی میں مسلسل چھٹی بار ریلی کا انعقاد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ سعودی عرب اس قسم کے بڑے پروگرامز کو بہتر طریقے سے انجام دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی نے کہا کہ ڈاکار ریلی مختلف مراحل پر مشتمل ہے جو بیشہ سے شروع ہو کر شبیطہ میں اختتام پذیر ہوگی۔ ریلی کی مجموعی مسافت 7 ہزار 737کلومیٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں