چھکوں کا نیا ریکارڈ بن گیا

کولمبو (سپورٹس نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026میں چھکوں کا نیا ریکارڈ بن گیا ہے۔اب ٹورنامنٹ میں چھکوں کی تعداد 541 تک پہنچ چکی ہے جو کہ کسی بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے ایڈیشن کے سب سے زیادہ چھکے ہیں۔ابھی ان چھکوں کی تعداد مزید بڑھے گی کیونکہ سپر ایٹ کے مقابلے ابھی جاری ہیں جن کے بعد دو سیمی فائنل اور فائنل ابھی کھیلا جائے گا، ان میں بھی مزید بانڈریاں لگیں گی۔واضح رہے کہ 2024کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں 517چھکے لگے تھے، 2021کے ٹورنامنٹ میں 405چھکے، 2022کے ورلڈ کپ میں 331چھکے اور 2016کے ورلڈ کپ میں چھکوں کی تعداد 314 تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں