چیئرمین انجمن تاجران ریلوے روڈ میا ں مبین شہزاد کی والدہ محترمہ انتقال کرگئیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین انجمن تاجران ریلوے روڈ میاں مبین شہزاد آدم جی پائپ انڈسٹریز والے کی والدہ ماجدہ قضائے الٰہی سے انتقال کر گئیں’ (اناللہ واناالیہ راجعون) ‘ مرحومہ کی نماز جنازہ آج بروز سوموار1:30 بجے امبرتسریاں والے قبرستان حق باہو چوک میں ادا کی گئی جس میں ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کے بعد مرحومہ مغفورہ کو اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا’ ”ڈیلی بزنس رپورٹ” کے ایڈیٹر ہمایوں طارق’ نیوز ایڈیٹر ریاض ملک غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور اللہ تعالیٰ کے حضور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی اگلی منزلیں آسان فرمائے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے’میاں مبین شہزاد کی رہائش گلستان کالونی میں ہے’ رابطے کیلئے موبائل 03216622215 ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں