16

چیئرمین فیسکو تحسین اعوان کا شاندار دور اختتام پذیر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرمین فیسکوملک تحسین اعوان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بجلی صارفین کوبھرپورریلیف فراہم کیا،انہوں نے اپنے بینظیردورمیں بجلی کے بے شمار ترقیاتی منصوبوں پرکام کیا،ضلع فیصل آباد اوردیگرتمام اضلاع میں بجلی صارفین کے مسائل کوترجیحی بنیادوں پرحل کیاگیا،چیئرمین فیسکو ملک تحسین اعوان کے بھرپوراقدامات سے بجلی صارفین کوبہترین سہولتیں ملیں،انہوں نے فیسکو ملازمین کیلئے بھی بے شمار فلاحی کام کئے اوران کا مثالی دوراختتام پذیر ہونے پر شہریوں اورفیسکو ملازمین نے انہیں بھرپورخراج تحسین پیش کیا ہے،ملک تحسین اعوان کے چیئرمین فیسکوکی حیثیت سے سنہری دورکوبجلی صارفین اورفیسکو ملازمین ہمیشہ یاد رکھیں گے،آج ملک تحسین اعوان کے عہدے کی مدت مکمل ہونے پر چیئرمین فیسکو کی حیثیت سے ان کی شاندار کارکردگی کوسراہا جارہا ہے اورہرخاص وعام انہیں خراج تحسین پیش کررہا ہے،ملک تحسین اعوان کا کہنا ہے کہ میں اس سرزمین کا سپوت ہوں،میں ہمیشہ عوام کے درمیان موجود رہوں گا،عوام کے کام آنا میرے لئے عبادت کا درجہ رکھتا ہے،میرا علاقہ،میرا حلقہ ،میرے لوگ میرا سرمایہ ہیں،میں انشاء اللہ عوام کے حقوق کی جنگ لڑتا رہوں گا اور ہردن رات عوامی مسائل کے حل اورلوگوں کوجدید ترین سہولتوں کی فراہمی کیلئے کوشاں رہوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں