چیئرمین فیڈمک رانا اظہر وقار کاروباری افراد کی امیدوں کا مرکز ہیں،سینئر نائب صدرFCSTIمحمد ندیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے سینئر نائب صدر ‘ چیئرمین مہرصادق مارکیٹ محمد ندیم’سرپرست اعلی حافظ شفقت’ حاجی امجد انصاری سابق ناظم’ طارق محمود کھوکھر’ رانا پرویز’ شہناز بٹ’ حاجی عبدالقیوم شریف’ منصور احمد اقبال’ ریاست علی چیمہ سابق کونسلر’ رانا خالد سابق کونسلر’ ہارون منشاء’ شاہد سعید منہاس ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد ممتاز کاروباری ‘ سماجی و ہر دلعزیز شخصیت رانا اظہر وقار خاں کو فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی(فیڈمک) کا چیئرمین بننے اور چارج سنبھال کر امور سرانجام دینے پر مبارکباد پیش کرنے کیلئے ان کے فیڈمک آفس پہنچا اور انہیں پھولوں کے گلدستے اور مالائیں پہنائیں’ اس موقع پر FCSTI کے سینئر نائب صدر محمد ندیم’سرپرست اعلی حافظ شفقت و وفد کے دیگر ممبران نے کہا کہ رانا اطہر وقار خداداد صلاحیتوں کے مالک ہونے کے ساتھ ساتھ صنعت و تجارت کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، ہم امید کرتے ہیں کہ موصوف بطور چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمیٹی اپنے فرائض کماحقہ سرانجام دینے کے ساتھ ساتھ غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ،حوصلہ افزائی، صنعت کاروں کو سہولیات کی فراہمی بالخصوص چائنز صنعت کاروں کی مناسب سکیورٹی کے لئے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھیں گے، صنعتی حلقوں کا تعاون ہمیشہ ان کے شامل حال رہے گا’ فیڈمک کے چیئرمین رانا اظہروقار خاں نے وفد کی آمد کا شکریہ اد اکرتے ہوئے کہا کہ فیڈمک سرمایہ کاروں کیلئے جنت ہے’ یہاں پر انڈسٹری لگائیں ہم آپ کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے’انہوں نے بتایا کہ فیڈمک 7800 ایکڑ پر پھیلا ہوا وسیع و عریض کاروباری حب ہے جہاں پر کاروباری حضرات کیلئے بہت زیادہ آسانیاں رکھی گئی ہیں’ فیڈمک میں انویسٹمنٹ کرنے والو ں کو ہم چار سال کیلئے جگہ لیز پر دے رہے ہیں’یہاں پر انڈسٹری لگانے والوں کیلئے سوئی گیس’ بجلی’ ٹیلی فون اس قسم کے گیارہ NOC ہم لے کر دیں گے’ سب سے بڑی سہولت FBR یا کوئی اور ادارہ فیڈمک میں انڈسٹری لگانے والوں کو تنگ نہیں کرے گا’ یہاں پر چائنیز کمپنیز کام کر رہی ہیں ان کیلئے ہم نے سکیورٹی کا اعلی میعار قائم کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے فیڈمک میں کام کرنے والوں کو کوئی خطرہ نہیں’ فیڈمک کے طول عرض میں ہر وقت پٹرولنگ پولیس گشت کر رہی ہے’ یہی وجہ ہے کہ ابھی تک یہاں کوئی بڑا واقع رونما نہیں ہوا’ میرا فیصل آباد کے تمام انویسٹرز کیلئے پیغام ہے میں آپ سب کی نمائندگی کیلئے یہاں موجود ہوں’ آئیں اور فیڈمک میں کاروبار کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں