چیئرمینICCجے شاہ کی تجویز کو مسترد کر دیا گیا

کراچی (سپورٹس نیوز) آئی سی سی کے اجلاس میں چیئرمین جے شاہ کی تجویز مسترد کرتے ہوئے ٹیسٹ کرکٹ سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین جے شاہ جو بھارت سے تعلق رکھتے ہیں۔ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں ناکام بگ تھری فارمولا دوبارہ لاگو کرنے کے لیے ٹیسٹ کرکٹ کو دو درجات میں تقسیم کرنے کی تجویز دی تھی اور اس کو اگلے ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل 29-2027 سے لاگو کیا جانا تھا۔تاہم آئی سی سی کی حالیہ میٹنگ میں جے شاہ کی اس تجویز کو مسترد کر دیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی اگلے ٹیسٹ چیمپئن شپ سائیکل میں ٹیموں کی تعداد بڑھانے سمیت کئی دیگر اہم فیصلے بھی کیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں