30

چیئر مین سینٹ کون ؟زرداری سرپرائز دینے کیلئے تیار

اسلام آباد (عظیم صدیقی) چیئرمین سینیٹ کون؟ نیا تنازعہ کھڑا ہو گیا، پیپلزپارٹی شدید دبائو میں’ دوستوں نے آصف علی زرداری کو مشورہ دیا ہے کہ وہ یوسف رضا گیلانی کی جگہ نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کو مارچ میں ہونے والے سینیٹ الیکشن میں بلوچستان سے سینیٹر منتخب کروا کر چیئرمین بنائیں۔ پیپلزپارٹی مخمصے میں ہے کیا ہونا ہے کیا ہو گا ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی جانب سے چیئرمین سینٹ کے عہدے پر بڑا سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، موجودہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو کر چیئرمین سینٹ بنیں گے، رپورٹ کے مطابق بلوچستان سے چیئرمین سینیٹ ہونے سے وفاق کی چاروں اکائیوں کو اہم عہدوں پر نمائندگی مل جائے گی کیونکہ صدر مملکت سندھ، وزیراعظم پنجاب، اسپیکر قومی اسمبلی پنجاب اور چیئرمین سینٹ بلوچستان کے حصہ میں آنے کا امکان ہے، اسی طرح صوبہ خیبرپختونخواہ کو بھی کسی اہم وفاقی عہدے پر نمائندگی دی جائے گی۔اس سے پہلے پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کو چیئرمین سینٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، نئے سرپرائز فیصلے کے بعد یوسف رضا گیلانی سینیٹر شپ سے استعفی دیکر رکن قومی اسمبلی کا حلف لیں گے، یوسف رضا گیلانی کی جگہ پر پیپلز پارٹی کا ایک اور سینٹر منتخب کرایا جائے گا، اس طرح پیپلز پارٹی کی قومی اسمبلی اور سینیٹ کی دونوں نشستیں بچ جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں