40

چیف آفیسر بلدیہ کمالیہ کاتجاوزات کیخلاف آپریشن جاری

کمالیہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عدنان ارشاد اور اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی ڈاکٹر انعم فاطمہ کی ہدایت پر چیف آفیسر محمد طاہر فاروق کی زیر نگرانی ناجائز تجاوزا ت کیخلاف آپریشن جاری،متعدد سامان قبضہ میں لے لیا گیا.چیف آفیسر میونسپل کمیٹی محمد طاہر فاروق دوکانداروں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا نے کہا کہ ایسے دوکاندار جنہوں نے اپنی دوکانو ں کے آگے ریڑھی لگا کر یا پھٹے لگائے گئے ہیں ان کو وارننگ دی جاتی ہے کہ وہ اپنا سامان اپنی دوکان کی حدود میں رکھیں بصورت دیگر جرمانہ کے ساتھ ساتھ ایف آئی آر کا اندراج بھی ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں