3

چیف آف ڈیفنس فورسز کیخلاف پراپیگنڈے کی مذمت

جڑانوالہ(نامہ نگار) قائمقام ناظم اعلی متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان مولانا سکندر حیات ذکی نے اپنے ایک بیان میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر چیف آف ڈیفنس فورسز اور پاک فوج کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈے اور مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک مخصوص جماعت اور چند افراد کی طرف سے افواج پاکستان کے بارہ میں ہرزہ سرائی کسی صورت بھی برداشت نہیں،ایسے افراد اور جماعت کسی صورت بھی ملک و قوم کے وفادار نہیں ہو سکتے،انہوں نے کہا کہ موجودہ آرمی چیف کی قیادت میں پاک فوج ایک آہنی دیوار کی مانند بن چکی ہے جنہوں نے حالیہ دنوں میں آپریشن بنیان مرصوص میں بھارت کو دھول چھٹانے کے ساتھ ساتھ عالمی برادری سے اپنی پیشہ وارانہ مہارت اور بہادری کا لوہا بھی منوایا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں