چیف ایگزیکٹو فیسکو کی ای کچہری 23فروری کو ہو گی

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزارت توانائی پاور ڈویژن کی خصوصی ہدایت پرصارفین بجلی کے مسائل کے فوری ازالے کیلئے چیف ایگزیکٹو آ فیسر فیسکو انجنئیرمحمد عامر مورخہ23فروری بروز سوموا ر دن00:11تادوپہر00:01بجے تک فیس بک پر ای کچہری کا انعقاد کریں گے۔اس ای کچہری کامقصد خصوصی طور پررمضان المبارک میں فیسکو ریجن کے آٹھ اضلاع کے صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے کیاجارہا ہے تاکہ سحر ،افطار اور تروایح کے اوقات میں فیسکو کے معزز صارفین اپنی عبادات مکمل خشوع خضوع اور دلجمعی کے ساتھ اداکرسکیں ۔چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر ای کچہری میں صارفین بجلی کے مسائل سن کر ان کے حل کیلئے موقع پر ہی احکامات جاری کریں گے۔ضلع فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، چنیوٹ، بھکراورٹوبہ ٹیک سنگھ کے صارفین اپنے مسائل کے فوری ازالہ کیلئے ان سے فیس بک پیج / FESCOEKatchery / www.facebook.com پررابطہ کر سکتے ہیں تاکہ ان کی شکایات کا فوری ازالہ ممکن بنایا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں