چیف ایگزیکٹو فیسکو کی ہدایت پر ملازمین کے 11بچوں کیلئے وظائف کا اجراء

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر کی خصوصی ہدایت پر فیسکو انتظامیہ ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں فیسکو کے مختلف کیڈرز کے افسران و ملازمین کے11 بچوں جنہوں نے تعلیمی سال 2023-24 نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا کو وظائف کا اجرا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کلاس نہم کے ایک طالب علم کو20ہزارروپے،ایف ایس سی کے دوطلباکو 62ہزار5سو،مختلف بیچلر ڈگری پروگرام کے 3طلبا کو ایک لاکھ35ہزار، ایسوسی ایٹ ڈپلومہ کے 3طلبا کوایک لاکھ جبکہ ایم فل کے دوطالب علموں کو87ہزار 5سو روپے بطور سکالرشپ دیئے گئے۔فیسکو ملازمین کی جانب سے چیف ایگزیکٹو فیسکو انجنئیر محمد عامر کے اس اقدام کو سراہا گیا اور امید ظاہر کی گئی کہ محنتی،ذہین اور مستحق طلبا کی حوصلہ افزائی کیلئے تعلیمی وظائف دینے کا یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں