62

چیف سیکرٹریز سے افغان شہریوں کا مکمل ڈیٹا طلب

اسلام آباد(بیوروچیف)وفاقی حکومت نے تمام چیف سیکریٹریز کو افغانیوں کا ڈیٹا جلد جمع کرنے کی ہدایات کر دی ہیں،پاکستان میں مقیم کتنے افغان ویزہ حامل ہیں کتنوں کے پاس پی او آر ہے ڈیٹا جمع کیا جائے۔پاکستان میں مقیم کتنے افغان باشندے ہیں ہیں ڈیٹا مکمل کیا جائے ،تمام چیف سیکریٹریز انخلا کی ڈیڈ لائن سے قبل ڈیٹا وفاقی وزارت داخلہ کو جمع کرائیں ،انخلا کی تاریخ سے قبل وفاقی حکومت اسی ڈیٹا پراقدامات کرے گی۔ڈیڈ لائن کے بعد انخلا کے حوالے سے نئے احکامات جاری کیے جا سکتے ہیں، اس حوالے تمام چیف سیکریٹریز اپنے اپنے صوبوں میں اجلاس بلائیں گے اور اداروں کو ٹاسک دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں