23

چیف منسٹر انٹرن شپ پروگرام کا آغاز (اداریہ)

وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے مطابق ڈیجیٹل پنجاب کے خواب کی تکمیل کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے آئی ٹی گریجویٹس کو آئی ٹی کمپنیوں کے ساتھ منسلک کرنے کی شاندار کاوش ہے جبکہ چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کے تحت 5ماہ کی انٹرن شپ میں 50ہزار روپے سکالرشپ دیا جائے گا وزیرعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہ پر گامزن کر رہے ہیں نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کے معروف سافٹ ویئر ہائوسز فیس انٹرن شپ کا شاندار موقع ہے آئی ٹی گریجویٹس مارکیٹ کے مطابق سکلز اور ٹیکنالوجی میں ٹریننگ حاصل کر سکیں گے آئی ٹی کمپنیز میں انٹرن شپ سے پروفیشنل اور ایکسپرٹ ماہرین سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا چار سال میں ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے رہائشی آئی ٹی گریجویٹس آن لائن اپلائی کر سکتے ہیں،، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق صوبہ میں آئی ٹی اور کمپیوٹرسائنس کے گریجویٹس کو اعلیٰ اور معیاری آئی ٹی درسگاہوں میں انٹرن شپ کے مواقع فراہم کرنے کا منصوبہ خوش آئند ہے اس اقدام سے چار سالہ ڈگری ہولڈرز گریجویٹس کو 50ہزار ماہانہ سکالرشپ بھی ملے گی 5ماہ کے دورانیے میں گریجوایٹس سافٹ ویئر ہائوسز میں سکلز اور ٹیکنالوجی میں تربیت حاصل کر کے نہ صرف اپنے خاندانوں کی کفالت کی ذمہ داری سنبھالیں گے بلکہ ملک وقوم کی ترقی ونیک نامی کا باعث بھی بنیں گے آج کے جدید دور میں پاکستان کا ترقی یافتہ ممالک کے ساتھ چلنا انتہائی ناگزیر ہے دنیا آئی ٹی کے شعبے میں جھنڈے گاڑ رہی ہے لیکن پاکستانی قوم اس حوالے سے بہت پیچھے ہے چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کو تربیت دیکر آئی ٹی اور کمپیوٹرسائنس کے شعبوں کی ترقی کیلئے تیار کرنا وقت کا تقاضا ہے حکومت پنجاب آئی ٹی اور کمپیوٹر سائنس گریجویٹس کو نہ صرف 50ہزار روپے وظیفہ دے گی بلکہ 5ماہ کے دوران عملی تربیت فراہم کر کے ان کو اس قابل بنائے گی کہ وہ ملکی ترقی میں اپنا حصہ ڈال سکیں لاہور میں نواز شریف آئی ٹی سٹی کا قیام عمل میں آ چکا ہے یہ صوبہ بھر کے طلبہ کیلئے گیم چینجر منصوبہ ثابت ہو گا وزیراعلیٰ پنجاب نے طلبہ کی تعلیمی شعبہ میں جتنی حوصلہ افزائی کی وہ قابل تعریف ہے پنجاب اس وقت تعلیم’ صحت ودیگر شعبوں میں ملک کے دوسرے صوبوں کی نسبت بہت آگے ہے اور آنے والے وقت میں تیزی کے ساتھ ترقی کی منزلیں طے کرنے کیلئے پُرعزم ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب ایک ایسی مثال بنے گا کہ دوسرے صوبے اس کی تقلید کیلئے سنجیدہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں