34

چیمبرآف کامرس کی رکنیت کی تجدیدی مہم تسلی بخش طور پرجاری

فیصل آباد(پ ر) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی رکنیت کی تجدید ی مہم تسلی بخش طور پر جاری ہے اور اس سال پہلے سے بہتر نتائج حاصل کرنیکی ہر ممکن کوشش کی جائیگی۔ یہ بات فیصل آباد چیمبر کے سینئر نائب صدر ڈاکٹر سجاد ارشد نے ممبر شپ رینیول بارے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے گزشتہ میٹنگ کے حوالے سے بتایا کہ اِس کے بعد رینیول میں تیزی آئی ہے اور توقع ہے کہ بقیہ دنوں میں مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں جن ممبران کو ذمہ داریاں سونپی گئی تھیں انہوں نے انتہائی ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جبکہ سٹاف نے بھی رمضان ، 23مارچ اور اتوار کی چھٹی کے بغیر لگاتار رات بارہ بجے تک کام کیا جس کیلئے وہ تعریف کے مستحق ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں