چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبر شپ کا آغاز یکم فروری سے ہورہا ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ممبرشپ کا آغاز یکم فروری سے ہورہا ہے’ فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے وہ ممبران جو ٹیکس پیڈ ہیں وہ چیمبر کا ممبر بننے کیلئے اپنے کاغذات جمع کروائیں تاکہ انہیں چیمبر کا ممبر بنایا جا سکے’ ان خیالات کا اظہار چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈر رانا محمد سکندراعظم خاں چیئرمین لائزون کمیٹی سابق صدر ایف سی سی آئی ‘ صدر چوہدری حبیب الرحمن گل’ جنرل سیکرٹری محمد علی ملک نے ایسوسی ایشن کے اجلاس کے شرکاء سے کیا’ اجلاس میں فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین رانا فخرحیات’ وائس چیئرمین چوہدری امانت علی’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ نائب صدور ‘ خرم شہزاد’ رانا طاہر محمود خاں’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ ‘ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال’ رانا سعید’ چوہدری فاروق گل کے علاوہ ممبران کی کثیرتعداد نے شرکت کی’ انہوں نے ممبران سے کہا کہ چیمبر آف کامرس میں ہماری ایسوسی ایشن کے جتنے زیادہ ممبر ہوں گے اسی قدر ہماری طاقت میں اضافہ ہو گا ‘ اللہ کے فضل و کرم سے ہماری ایسوسی ایشن کو اعزاز حاصل ہے کہ چیمبر آف کامرس کی صدر ہماری ایسوسی ایشن سے رہا ہے’ آج بھی ہماری ایسوسی ایشن کا ممبر چیمبرآف کامرس کا ایگزیکٹو ممبر ہے’ انشاء اللہ آنے والے وقت میں بھی ہماری ایسوسی ایشن سے کوئی صدر’ سینئر نائب صدر ‘ نائب صدر یا ایگزیکٹو ممبر بنے گا’ یہ اسی وقت ہو گا جب ہمارے ممبران کی تعداد زیادہ سے زیادہ ہو گی’انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس کا ممبر بننا کسی اعزاز سے کم نہیں’ چیمبر کا ممبربننے کے کئی ایک فوائد ہیں’سکولوں’ کالجوں’ یونیورسٹیوں’ ایئرلائنز’ ریلویز’ مہنگے ترین ہسپتالوں سے اچھا خاصا ریلیف لے سکتے ہیں’ انہوں نے کہا کہ چیمبر آف کامرس تاجروں اور صنعت کاروں کے حقوق کا ضامن ہے’ چیمبر کے پلیٹ فارم پر ہم اپنے کاروبار کو وسعت دینے کیلئے نئے نئے تجربات کر سکتے ہیں’ اجلاس سے فیصل آباد الیکٹرونکس اینڈ انسٹالمنٹ ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین رانا فخرحیات’ وائس چیئرمین چوہدری امانت علی’ سینئر نائب صدر چوہدری شوکت جٹ’ فنانس سیکرٹری ملک وقاص احمد’ نائب صدور ‘ خرم شہزاد’ رانا طاہر محمود خاں’ رانا طارق عزیز’ چوہدری یعقوب گجر’ ‘ محمد علی ڈوگر’ چوہدری اویس اقبال’ رانا سعید’ چوہدری فاروق گل نے بھی خطاب کیا اور ممبران کو چیمبر آف کامرس کا ممبر بننے پر زور دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں