چیمپئنز ٹرافی۔ بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی

دبئی(سپورٹس نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ہائی وولٹیج ٹاکرے میں بھارت نے پاکستان کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔بھارت نے 242 رنز کا ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر 42.3 اوورز میں حاصل کرلیا، بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی100سکور کیساتھ ناقابل شکست رہے۔بھارت کی جانب سے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ کا آغاز روہت شرما اور شبھمن گل نے کیا جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے اننگز کے پانچویں اوور کی آخری گیند پر روہت شرما کو کلین بولڈ کر کے 20 کے انفرادی جبکہ31کے مجموعی اسکور پر پویلین بھیجا ۔ بعد ازاں ابرار احمد نے 17.3 اوور میں بھارتی بلے باز شبھمن گل کو 45 رنز پر کلین بولڈ کر کے پویلین بھیجا، یوں بھارت کو 100 کے مجموعی سکور پر دوسرے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ویرات کوہلی اور شریاس ائیر نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کی شراکت داری قائم کی تاہم 214 کے مجموعی اور 56 کے انفرادی اسکور پر شریار امام الحق کے ہاتھوں شاندار کیچ کے بعد پویلین روانہ ہوئے۔ شاہین آفریدی نے کریز پر آتے ہی جارحانہ انداز اپنانے والے بلے باز ہاردک پانڈیا کو 223 کے مجموعی سکور پر پویلین بھیجا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں