چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کی تیاریاں مکمل

لاہور (بیوروچیف) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے قذافی سٹیڈیم کادورہ کیا اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے مین بلڈنگ کے فنشنگ کاموں کا معائنہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے فنشنگ ورک کو ہر صورت جلد مکمل کرنیکی ہدایت کی۔ انہوں نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی چیمپئنز ٹرافی کو یادگار ایونٹ بنانے کیلئے تیار ہے ۔ ڈرینج ورک کو بھی مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ انشا اللہ جدید سہولتوں سے آراستہ قذافی سٹیڈیم رواں ماہ مکمل ہو جائے گا۔ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کیلئے سٹیڈیم کی تعمیر نو کا کام تیزی سے جاری ہے، شائقین کرکٹ کیلئے نئی کرسیاں اور نئی ایل ای ڈی لائٹس لگائی جا رہی ہیں۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ شائقین میچ کے ساتھ لیزر لائٹ شو سے بھی محظوظ ہو سکیں گے، نئی سکور اسکرینز کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں