چیمپئنز ٹرافی کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب آج

لاہور (سپورٹس نیوز) آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں ہوگی، گلوکار عاطف اسلم ایونٹ کا آفیشل ترانہ گائیں گے۔ 19فروری سے 19دن کے لیے کرکٹ کے دیوانے یا تو بیٹھے ہوں گے میدان میں یا پھر ٹیلی وژن کے سامنے، کیونکہ وقت آگیا یہ جاننے کا کہ چیمپئنز کا چیمپئن کون بنے گا؟ میدان میں مقابلے سے پہلے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب آج لاہور قلعہ کے دیوان عام میں ہوگی، جہاں ہوگی کرکٹ لیجنڈز کے درمیان پینل ڈسکشن ہوگا۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور آئی سی سی کے اہم عہدیداران شریک ہوں گے۔ عاطف اسلم سر، ساز اور آواز کے اس میلے میں تڑکا لگائیں گے جو چیمپئنز ٹرافی کا آفیشل ترانہ پیش کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں