چیمپئنز ٹرافی کے لیے فخر،امام الحق،شاداب خان کی واپسی متوقع

اسلام آباد (سپورٹس نیوز)چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں پرانے کھلاڑیوں کی واپسی متوقع ہے۔ذرائع کے مطابق فخر زمان، شاداب خان اور امام الحق کی اسکواڈ میں شمولیت متوقع ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں واحد وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان ہوں گے جبکہ اس بڑے ایونٹ میں 4 فاسٹ بولرز شامل ہوں گے۔ذرائع کے مطابق چیمپئنز ٹرافی 2025ء کے لیے پاکستان کے اسکواڈ میں 3 اسپنرز کی بھی شمولیت کا امکان ہے۔علاوہ ازیں اسکواڈ میں 7 بیٹرز کو رکھا جائے گا۔ٹائم آؤٹ ہونے والے بلے باز کو واپس بلانے پر بنگلا دیشی کھلاڑی کی تعریفیںمیں ذاتی طور پر محسوس کرتا ہوں کہ مہدی حسن میراز نے شاندار کام کیا، اس نے دکھایا کہ ان کا دل بڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں