راولپنڈی (سپورٹس نیوز) چیمپیئنز ٹی 20کپ میں یو ایم ٹی مارخورز نے نرپور لائنز کو 29 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔راولپنڈی میں کھیلے گئے کوالیفائر میچ میں مارخورز نے فخرزمان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت لائنز کو 29 رنز سے شکست دی، ایونٹ کا فائنل مقابلہ مارخورز اور اے بی ایل اسٹالینز کے درمیان بدھ کو ہوگا۔کوالیفائر میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مارخورز نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے، فخر زمان نے 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر 89 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، اسٹالیئنز کے آفاق آفریدی نے 3، شہاب خان نے 2 اور شاہد عزیز نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں لائنز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز ہی بناسکی۔
2